Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ اور فیڈرر فائنل میں مد مقابل

جوکووچ اور فیڈرر فائنل میں مد مقابل

۔ 12 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سال کے آخری گرینڈ سلام ٹورنمنٹ یو ایس اوپن کے فائنل میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں روایتی حریف نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر آمنے سامنے ہوں گے۔مردوں کے سنگلز کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کروشیا کے مارن کلک کو سیدھے سیٹوں بہ آسانی 0-6، 1-6، 2-6 سے شکست دی۔جبکہ دوسرے مقابلے میں دوسری عالمی رینک کے حامل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بھی آسان جیت درج کی۔ انھوں نے عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر کے کھلاڑی اور ہم وطن سٹین وارونکا کو 4-6، 3-6 اور 1-6 سے شکست دی۔خیال رہے کہ سنہ 2009 کے بعد راجر فیڈرر پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔نواک جوکووچ اگر فائنل میں فتح یاب ہوتے ہیں تو یہ ان کا 10 واں بڑا خطاب ہوگا اور رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام اس سے قبل انھوں نے آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست سے دو چار ہو گئے تھے۔17 بار گرینڈ سلام جیتنے والے فیڈرر نے کہا کہ ’رواں سال نوواک زبردست فارم میں ہیں اور ہم جب بھی کھیلتے ہیں تو میچ میں بہت کچھ ہوتا ہے۔‘انھوں نے مزید کہاکہ ’وہ ہارڈ کورٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ذہنی طور پر بھی بہت مضبوط ہیں لیکن میں اس قسم کے چیلنج کو پسند کرتا ہوں اور میں اس کے لیے تیار رہوں گا۔‘ اس سے قبل سرینا ولیمز خواتین کے سیمی فائنل میں ایک غیر سیڈڈ کھلاڑی سے ہار گئی اور اس طرح وہ سٹیفی گراف کے سال کے چاروں گرینڈسلام جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے چوک گئی۔انھیں اٹلی کی روبرٹا ونسی نے ایک سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شکست دی۔امریکی اوپن کی دو بار ہ چمپئن ٹریسی آسٹن نے سرینا کی شکست کو ’ٹینس کی تاریخی کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں سے ایک‘ قرار دیا ہے۔اب ونسی کا مقابلہ ان کی ہم وطن اور فلاویا پینیٹا سے ہوگا جنھوں نے دوسرے نمبر کی کھلاڑی شیموگا ہالپ کو شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کیا ہے۔دوسری جانب خواتین اور مردوں کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ہندوستان کے لینڈر پیس اور سوئٹزرلینڈ کی سابق نمبر ایک کھلاڑی مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی۔انھوں نے امریکی جوڑی کو تین سیٹوں میں شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT