Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ اور مرے، میڈرڈ فائنل میں داخل

جوکووچ اور مرے، میڈرڈ فائنل میں داخل

میڈرڈ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آج یہاں جاپان کے کمیٹی نیشیکوری کو 6-3, 7-6 (7/4) سے شکست دے کر میڈرڈ ماسٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں ان کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہوگا۔ عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار مرے نے رافیل ندال کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ندال کے خلاف مرے کی یہ دوسری فتح تھی۔ سربیائی جوکوچ کو جاپان کے نیشیکوری سے سخت مقابلہ درپیش رہا لیکن دوسرے سٹ میں جوکووچ نے اپنا موقف مستحکم کرلیا لیکن نیشیکوری نے مزاحمت جاری رکھا۔ میڈرڈ کے اس کلے کورٹ میں جو کووچ کا 10 سال قبل بھی مقابلہ ہوا تھا۔ مرے نے گزشتہ میڈرڈ ماسٹرس فائنل میں نڈال پر فتح حاصل کی تھی، لیکن گزشتہ روز کی شکست کے بعد یوروپی مقابلوں میں ندال کی لگاتار 13 کامیابیوں کا سلسلہ بالآخر ختم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT