Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی ٹائٹل جیت لیا

جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی ٹائٹل جیت لیا

میامی، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نواک جوکویچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پانچویں بار میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ون جوکویچ نے 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں اسکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 7-6، 4-6، 6-0 سے شکست دی۔ جوکویچ کی اینڈی کے خلاف یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ عالمی ٹینس مقابلے 2013 کا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے کی یہ 12ویں شکست ہے۔ میامی ٹائٹل جیتنے کے ساتھ جوکویچ نے رفائل نڈال کا ٹینس رینکنگ میں 141 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT