Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / جوکووچ کوحیران کن شکست،فیڈررکی پیشقدمی

جوکووچ کوحیران کن شکست،فیڈررکی پیشقدمی

نیویارک۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ کو بی این پی پاری بس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میںکوالیفائنگ کھلاڑی کے خلاف حیرت انگیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، لیکن بہترین فارم میں کھیل رہے سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور ہندستان کے یوکي بھامبری نے اپنے مقابلوں میں جیت درج کی۔جوکووچ کو مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جاپانی کوالیفائنگ تارو ڈینیل نے 7۔6، 4۔6،6۔1 سے سخت مقابلے میں شکست دے کر باہر کر دیا۔کہنی کی سرجری کے بعد واپسی کر رہے جوکووچ کیلئے انڈین ویلز میں یہ ابتدائی راؤنڈ میں ہی ہار چونکانے والی ہے جہاں وہ پانچ مرتبہ چمپئن رہ چکے ہیں۔گزشتہ سال ومبلڈن کے بعد سربیا ئی کھلاڑی نے چھ ماہ کا وقفہ لیا تھا اور اس سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں شکست برداشت کی تھی ۔اگرچہ 109 ویں درجہ کے تارو کے خلاف ان کی شکست نے جوکووچ کی کارکردگی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔جوکووچ جیسے بڑے کھلاڑی کے حیران کن شکست کے درمیان ہندوستانی کھلاڑی بھامبری نے شاندار جیت درج کی اور نویں سیڈ فرانس کے لوکاس پولي کو راست سٹوں میں 6۔4، 6۔4 سے شکست دی۔دریں اثناء دوسری طرف دفاعی چمپئن فیڈرر نے ارجنٹیناکے فریڈریکو ڈیلبونس کو 6۔3 ،7۔6 سے شکست دے دی۔فیڈرر کا میچ بارش سے متاثر رہا تھا اور دوسرے دن انہوں نے اپنا میچ مکمل کیا۔وہیں فرانس کے جائل مونفلس نے میچ پوائنٹ کا سامنا کرنے کے بعد امریکہ کے جان اسنر کو 6۔7 ،7۔6 ،7۔5 سے شکست دی۔اسرائیل کے ڈوڈی سیلا نے بھی21 ویں سیڈ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو 6۔4 ،6۔4 سے جبکہ لگزمبرگ کے24 ویں سیڈ جائلز میولر نے فرانس کے پیئر ہیوز ھربٹ کو 6۔3 ،7۔5 سے شکست دی۔دوسری سیڈ کروشیا مارن سلچ نے ہنگری کے مارٹن فکسووکس کو 7۔5 ،6۔3 سے جبکہ کینیڈا کے ملوس راونک نے17 سالہ ہم وطن فیلکس گر الیاسم کو 6۔4 ،6۔4 سے شکست دی۔وہیں جاپان کے کئی نشیکوری مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے ۔خواتین کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے تیسرے راؤنڈ میں165 ویں رینک کی کیرولین ڈولے ھاڈ کو 1۔6 ،7۔6 ،6۔2 سے شکست دیا جبکہ16 سال کی امانڈا انسمووا نے بھی چوتھے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔وائلڈ کارڈ امانڈا نے نویں سیڈ پیٹرا کویتووا کو 6۔2 ،6۔4 سیحیران کن شکستدی۔پٹراکیوٹوا کی کھلاڑی کے مسلسل 14 میچ جیتنے کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔جونیئر امریکی اوپن چمپئن اور موجودہ149 ویں درجہ کی امانڈا سال2005 میں وکٹوریہ کٹزووا کے بعد چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والی سب سے چھوٹی کھلاڑی ہیں۔نیوجرسی میں پیدا ہوئیں روسی نژاد امانڈا نے گزشتہ تین میچوں میں ایک بھی سٹ نہیں گنوایا ہے ۔انہوں نے اس سے پہلے دوسرے راؤنڈ میں 23 ویں سیڈ ایناستازیا پاولچنکووا کو شکست دی تھی۔فرانچ اوپن چمپئن اور چھٹی سیڈ جیلینا اوستاپیکو کو کروشیا کی پیٹرا مارٹچ نے 6۔3 ،6۔3 سے جبکہ 14 ویں سیڈ فرانس کی کرسٹنا ملادینووچ کو چین کی وانگ کیاگ نے 6۔1 ،6۔2 سے شکست دے کر باہر کیا۔ دوسرے راؤنڈ میں یو ایس اوپن چمپئن سلوین اسٹیفنز نے وکٹوریہ ازارینکا کو 6۔1 ،7۔5 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

TOPPOPULARRECENT