Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ کی پیشقدمی

جوکووچ کی پیشقدمی

مونٹی کارلو ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبردو سربپائی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ،پابلو کیوواس اور ایڈرین منارینو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں تاہم نمبر سات سیڈ جو ولفرائیڈ سونگا کو حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مونٹی کارلو میں جاری ایونٹ میں نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ کو فرنچ حریف جائلز سیمون کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا لیکن انہوں نے 6-3، 3-6 اور 7-5 سے کامیابی کی کوارٹر فائنلس میں نشست پکی کرلی۔ فرنچ کوالیفائر ایڈرین منارینو نے نمبر سات سیڈ ہم وطن جو ولفرائیڈ سونگا کو حیران کن طور پر 6-7،6-2 اور 6-3  سے شکست دی۔ یوروگوئے کے پابلو کیوواس نے پرتگالی حریف یواؤ سوسا کو 6-3 ‘6-3 سے مات دی ۔

TOPPOPULARRECENT