Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ یو ایس اوپن بشمول رواں سیزن سے دستبردار

جوکووچ یو ایس اوپن بشمول رواں سیزن سے دستبردار

 

بلگریڈ۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)سابق عالمی نمبر ایک اور 12 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپیئن نواک جوکووچ نے کہنی کے زخم کے سبب یو ایس اوپن سمیت 2017 کے باقی سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل سے زخمی ہونے ہوکر دستبردار ہونے والے جوکووچ اب آئندہ چھ ماہ تک ٹینس کورٹ میں نظر نہیں آئیں گے اور سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔بلگریڈ سے راست فیس بک ویڈیو پوسٹ میں سابق عالمی نمبر ایک اسٹار نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک زخم سے دوچار رہنے کے بعد میں نے 2017 کے اختتام تک مزید کسی اور ٹورنمنٹ میں حصہ نہ لینے اور آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے یہ فیصلہ اس موقع پر کرنا پڑا اور ومبلڈن میرے لئے انتہائی مشکل ٹورنمنٹ رہا کیونکہ میرے درد کی شدت ہر لمحہ بڑھتی جا رہی تھی۔جنوری 2015 تا جون 2016 کے دوران جوکووچ کیریئر کی شاندار فارم میں نظر آئے جہاں انہوں نے 24 ٹورنمنٹس میں شرکت کرتے ہوئے 22 کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور ان میں 17 ایونٹ جیتے۔لیکن گزشتہ سال فرنچ اوپن جیتنے کے بعد سے ان کی کاکرردگی بتدریج خراب ہوتی چلی گئی اور اس کے بعد سے وہ کوئی بھی بڑا ٹورنمنٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور عالمی نمبر ایک کا اعزاز بھی کھو بیٹھے۔وہ سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے جبکہ فرنچ اوپن اور ومبلڈن میں ان کا سفر کوارٹر فائنل تک محدود رہا۔

پابندی نے مجھے مزید طاقتور بنایا : شاراپوا
ماسکو 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک ماریا شارا پوا زخموں سے صحتیابی کے بعد بہتر واپسی کے لئے پُرعزم ہیں۔ شاراپوا نے کہاکہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے اِن پر عائد ہونے والی پابندی نے انھیں مزید طاقتور بنایا ہے اور وہ اب بہتر مظاہرہ کیلئے پُرعزم ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT