Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ ‘ فرنچ اوپن میں نڈال کے خلاف کامیابی کے خواہاں

جوکووچ ‘ فرنچ اوپن میں نڈال کے خلاف کامیابی کے خواہاں

موناکو 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنے قریبی حریف اسپین کے رافیل نڈال کے خلاف کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ گذشتہ سال جوکووچ کو سیمی فائنل میں نڈال کے خلاف ایک عَطی کے نتیجہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم وہ اس بات غلطی کو دہرائے بغیر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نڈال نے فرنچ اوپن کے بعد دو مرتبہ جوکووچ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی

لیکن گذشتہ تین مقابلوں میں جوکووچ نے نڈال کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور وہ اسی سلسلہ کو فرنچ اوپن میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ جوکووچ نے فرنچ اوپن کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس بار نڈال کو شکست دیتے ہوئے فرنچ اوپن گرانڈ سلام سنگلز خطاب حاصل کریں جو اب تک انہیں حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT