Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوکویچ، فیڈرر کی انڈین ویلز میں پیش رفت

جوکویچ، فیڈرر کی انڈین ویلز میں پیش رفت

انڈین ویلز ( امریکہ ) ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 1 نواک جوکویچ نے اپنے انڈین ویلز ٹائٹل کا دفاع کرنے کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھالیا جس کیلئے انھوں نے امریکی جان اِزنر کے مقابل کچھ جدوجہد کرتے ہوئے 6-4، 7-6 (7/5) سے جیت درج کرائی۔ جوکویچ کو ماضی میں بھی صحرائے کیلی فورنیا کے ہارڈ کورٹس پر 6 فٹ 10 انچ ( 2.08 میٹر ) قد کے اِزنر کے مقابل پریشا

انڈین ویلز ( امریکہ ) ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 1 نواک جوکویچ نے اپنے انڈین ویلز ٹائٹل کا دفاع کرنے کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھالیا جس کیلئے انھوں نے امریکی جان اِزنر کے مقابل کچھ جدوجہد کرتے ہوئے 6-4، 7-6 (7/5) سے جیت درج کرائی۔ جوکویچ کو ماضی میں بھی صحرائے کیلی فورنیا کے ہارڈ کورٹس پر 6 فٹ 10 انچ ( 2.08 میٹر ) قد کے اِزنر کے مقابل پریشانی ہوئی تھی۔ مگر موجودہ آسٹریلین اوپن چمپئن نے کلیدی ٹائی بریکر میں اپنے حریف کو مات دے دی۔ جوکویچ کا اب آسٹریلیا کے 35 ویں رینک کے حامل برنارڈ ٹومچ کے ساتھ کوارٹرفائنل کھیلنا ہے۔ ٹومچ نے ہم وطن آسٹریلیائی تھناسی کوکیناکیس کو 6-4، 4-6، 6-4 سے ہرایا۔ دیگر نتائج میں چار مرتبہ کے انڈین ویلز ونر روجر فیڈرر کو محض 69 منٹ درکار ہوئے اور انھوں نے امریکی جیک ساک کو 6-3، 6-2 سے چلتا کردیا۔ کوارٹرز میں سوئس سکنڈ سیڈ کو نویں سیڈ چیک تھامس برڈیچ کا سامنا رہے گا، جو ہم وطن لوکاس روسل کے مقابل 6-2، 4-6، 6-4 سے کامیاب ہوئے۔ فیڈرر اور برڈیچ تاحال 18 مرتبہ کھیل چکے ہیں جس میں سوئس اسٹار کو 12-6 کی سبقت حاصل ہے۔ عالمی نمبر تین رفائل نڈال نے فرانس کے گائلس سائمن کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ لیفٹ ہینڈ اسپینی اسٹار نے چار ایس لگائے اور سائمن کو پانچ بار بریک کیا، یہاں تک کہ کوارٹرز میں اُن کا مقابلہ کناڈا کے میلوس راؤنچ سے طئے ہوگیا۔ دندناتی سرویس کرنے والے راؤنچ نے اسپین کے ٹامی روبریڈو کے مقابل سیدھے سٹ کی جیت (6-3، 6-2 ) کی راہ میں 241 kmph (150 mph) کی سرویس بھی لگائی۔

TOPPOPULARRECENT