جوکھوٹا سکہ یاقوت پورہ میں نہیں چلا وہ چارمینار میں کیا چلے گا ؟

حلقہ اسمبلی چارمینار کے عوام میں تبدیلی کا زبردست رجحان، مفاد پرستوں کی شکست یقینی : محمد غوث
حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے امیدوار محمد غوث کی طوفانی انتخابی مہم کے باعث پرانے شہر کے عوام کی نظر اسمبلی حلقہ چارمینار پر مرکوز ہوچکی ہے ۔ کامیابی کے بعد تاریخی چارمینار کی عظمت رفتہ بحال کرنے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا محمد غوث نے عوام سے وعدہ کیا ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے محمد غوث کو امیدوار بنانے کے بعد ان کے حامیوں اور مقامی عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ عوام ان سے ملاقات کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر کامیاب بنانے کا یقین دلا رہے ہیں ۔ محمد غوث نے آج اسمبلی حلقہ چارمینار کے مختلف علاقوں حسینی علم ، دودھ باولی ، صنم گلی ، چنا بازار ، کبوتر خانہ ، فاطمہ کالونی ، مہیشوری ودیالیہ کے پیدل دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ ( سلسلہ صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT