Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جوگی پیٹ میں مسلم نوجوان محمد گورا سرپنچ منتخب

جوگی پیٹ میں مسلم نوجوان محمد گورا سرپنچ منتخب

جوگی پیٹ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ کے بلدی وارڈ نمبر (1) سے مسلم نوجوان محمد گورا نے سابق سرپنچ جوگی ناتھ کو شکست دیتے ہوئے ایک تاریخ بنائی ہے۔ جوگی پیٹ ماضی میں میجر گرام پنچایت تھا تاہم اس کا درجہ بڑھاتے ہوئے بلدیہ کے طور پر ترقی دی گئی جس کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں محمد گورا نے بلدی وارڈ نمبر ایک

جوگی پیٹ۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ کے بلدی وارڈ نمبر (1) سے مسلم نوجوان محمد گورا نے سابق سرپنچ جوگی ناتھ کو شکست دیتے ہوئے ایک تاریخ بنائی ہے۔ جوگی پیٹ ماضی میں میجر گرام پنچایت تھا تاہم اس کا درجہ بڑھاتے ہوئے بلدیہ کے طور پر ترقی دی گئی جس کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں محمد گورا نے بلدی وارڈ نمبر ایک سے مقابلہ کرتے ہوئے سابق سرپنچ جوگی ناتھ کو شکست دیتے ہوئے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔ محمد گورا نے انہیں کامیاب بنانے والے رائے دہندوں کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور اخلاقی طور پر ان کا تعاون کرنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدی وارڈ نمبر (1) کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور مسائل کی یکسوئی کیلئے انتھک جدوجہد کریں گے۔ بلدی اجلاس میں مسائل پیش کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کیلئے کام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT