Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / جوہانا زخمی‘چارلسٹن اوپن سے دستبردار

جوہانا زخمی‘چارلسٹن اوپن سے دستبردار

لندن۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی نمبرون ٹینس اسٹارجوہانا کونٹا کندھے کے زخم  اور علالت کے باعث رواں ہفتے شروع ہونے والی چارلسٹن اوپن ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئیں۔ انہوں نے میامی اوپن کے فائنل میں ڈنمارک کی حریف کیرولین ووزنیاکی کو شکست دے کر نئی ڈبلیو ٹی اے ورلڈ درجہ بندی میں چار درجے ترقی کی بدولت گیارہویں سے ساتواں مقام حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  وہ آئندہ ٹورنمنٹ نہ کھیلنے پر مایوس ہیں تاہم میامی اوپن کے دوران درپیش فٹنس مسائل سے نمٹ کر وہ ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی۔

 

شین واٹسن بنگلور کے کپتان
بنگلور۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی غیر حاضری پرآئی پی ایل میں آسٹریلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کرینگے۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ابراہام ڈی ویلیئرز کو کپتانی سونپی جا سکتی ہے تاہم وہ خود زخمی ہیں۔
بھونیشور آخری اوورس میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم
حیدرآباد۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سیزن ٹیم کو چمپین بنانے میں کلیدی رول ادا کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے بولر بھونیشور کمار نے آج کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل 10 میں خصوصاً مقابلے کے آخری اوورس میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT