Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوہانا کونٹا،ویسنینا سارا ایرانی دوسرے مرحلے میں

جوہانا کونٹا،ویسنینا سارا ایرانی دوسرے مرحلے میں

دبئی۔21 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) جوہانا کونٹا، نائومی اوساکا، ایلینا ویسنینا، سارا ایرانی اور ایکاترینا مکارووا دبئی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹانے حریف روسی کھلاڑی پاولوچنکووا کو 7-6 اور 6-2 سے شکست دی ، جاپان کی نائومی اوساکانے پہلی آزمائش میں ملاڈینووک کو شکست دی، ایلینا ویسنینا نے چینی حریف پینگ شوئی کیخلاف6-4 اور 7-5 سے فتح پائی۔ اٹلی کی سارا ایرانی نے سابالینکا کو شکست سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی ایکاترینا مکارووا نے سیواستووا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں لوسی سفارووا اور باربرا اسٹرائیکووا پر مشتمل کی جوڑی نیپری کوارٹر فائنل میں اینا گرونفیلڈ اور آٹاوو کو شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT