جوہانسبرگ ٹسٹ میں بھی ہندوستان کی ناقص شروعات

Lungisani Ngidi of South Africa celebrates getting Indian Captain Virat Kohli wicket during the first day of the third Sunfoil Test match between South Africa and India held at the Wanderers Stadium in Johannesburg, South Africa on the 24th January 2018 Photo by: Shaun Roy / BCCI / SPORTZPICS

جوہانسبرگ۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن ناقص شروعات کی اور تادم تحریر چار وکٹوںکے نقصان پر 135رنز اسکور کئے ہیں ۔ وکٹ پر چیٹیشور پجارا 167گیندوں میں 7چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر کھیل رہے ہیں ‘ ان کے ساتھ پارتھیو پٹیل 14گیندوں پر ایک رن بنایا ہے ۔ روہت شرما کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے گئے اجنکیا رہانے 27گیندوں میں 9رن بناکر مرکل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ جب کہ کپتان ویراٹ کوہلی خود کو ملنے والے موقع کے بعد صرف 54رنز کی اسکور کرپائے جس میں انہوں نے 9چوکے لگائے ۔ اوپنرس مرلی وجئے(8) اور کے ایل راہول (0) جلد آؤٹ ہوئے ۔ قبل ازیںلنچ تک اپنے دونوں اوپنروں کے وکٹ گنوا کر45 رنز بنائے ۔ اگر کیگسو ربادا کی گیند پر ورنان فلینڈر نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا کیچ گرایا نہ ہوتا توہندوستان کی حالت مزید خراب ہوسکتی تھی۔ ہندوستان کا اس وقت اسکور دو وکٹ پر27 رنز تھا اورکوہلی11 رنز پر تھے ۔ فلینڈر سے جیسے ہی یہ آسان کیچ گرا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرا چھپالیا۔ کوہلی نے اس نئی زندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لنچ تک 58 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے ۔ کوہلی کے ساتھ چتیشور پجارا 66 گیندوں میں پانچ رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ پجارا نے اتنے صبر کے ساتھ بیٹنگ کی کہ انہیں اپنا کھاتہ کھولنے میں 54 گیندوں کا وقت لگا۔ پجارا نے22 ویں اوور کی تیسری گیند پر ایک رن لیکر اپنا کھاتہ کھولا۔ پجارا کے رن لیتے ہی ڈریسنگ روم میں موجود ہندوستانی کھلاڑیوں اور خود پجارا کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔

TOPPOPULARRECENT