Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / جوہری توانائی شعبہ میں خانگی رول کا اشارہ

جوہری توانائی شعبہ میں خانگی رول کا اشارہ

وزیر اعظم نریندر مودی کا سائینسدانوں کے ساتھ تبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی کا سائینسدانوں کے ساتھ تبادلہ خیال
ممبئی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جوہری توانائی کے شعبہ میں خانگی شعبہ کے وسیع تر رول کا اشارہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سرمایہ کاری کے اضافی ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ توسیعی پروگرام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ مودی نے محکمہ جوہری توانائی کے اپنے دورہ کے موقع پر سائینسدانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضروری ہے کہ اپنے پر عزم توسیعی پروگرام کیلئے سرمایہ کاری کے اضافی ذرائع تلاش کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیوکلئیر پروگرام کیلئے آلات اور نظام فراہم کرنے میں صنعتی حلقہ کا رول جایر رہے گا ۔ وزیراعظم نے جوہری توانائی ادارہ سے کہا کہ وہ نیوکلئیر سائینس میں ہندوستانی صلاحیتوں کا انسانی پہلو دنیا کے سامنے اجاگر کریں ۔ اس سلسلہ میں نگہداشت صحت ‘ ویسٹ مینجمنٹ ‘ واٹر ٹریٹمنٹ ‘ زراعت اور غذائی اجناس کے تحفظ میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مودی کو سکریٹری محکمہ جوہری توانائی آر کے سنہا اور دوسرے عہدیداروں اور سائیسندانوں نے ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام کے تعلق سے واقف کروایا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT