Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جویریہ فاطمہ کو تلنگانہ ٹینس ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل

جویریہ فاطمہ کو تلنگانہ ٹینس ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل

حیدرآباد۔11جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر منائے گئے ایک ہفتہ طویل جشن کے موقع پر حکومت کی سرپرستی میں اسپورٹس کے مختلف مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس میں ٹینس ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی ابھرتی اور نوجوان ٹینس اسٹار جویریہ فاطمہ نے انڈر 14 ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ میں سریجاریڈی کو 7-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ انڈر 12

حیدرآباد۔11جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر منائے گئے ایک ہفتہ طویل جشن کے موقع پر حکومت کی سرپرستی میں اسپورٹس کے مختلف مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس میں ٹینس ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی ابھرتی اور نوجوان ٹینس اسٹار جویریہ فاطمہ نے انڈر 14 ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلہ میں سریجاریڈی کو 7-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ انڈر 12کی قومی درجہ بندی میں ہندوستان بھر میں چوتھا اور تلنگانہ میں پہلے مقام کی حامل جویریہ نے ٹورنمنٹ کے انڈر 16زمرے میں بھی شاندار مظاہرہ کیا ۔ تاہم انہیں برونزمیڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔ سیمی فائنل مقابلہ میں انہیں سائی دپیکا کے خلاف 3-6کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ کوچ الیاس غوث کی سرپرستی میں سخت محنت کررہی جویریہ فاطمہ حیدرآباد سے ابھرنے والی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جنہوں نے حالیہ ہفتہ میں قومی سطح پر کئی سوپر سیریز اور دیگر ٹورنمنٹس میں چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ اس موقع پر روزنامہ ’سیاست‘ سے خصوصی ملاقات میں انہیں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے تلنگانہ ٹورنمنٹ میں انہیں گولڈ میڈل اور برونز میڈل کے حصول پر مبارکباد دینے کے علاوہ مستقبل میں ریاست اور ملک کیلئے شاندار فتوحات کے حصول کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر جویریہ فاطمہ نے کہا کہ ان کی رول ماڈل عالمی نمبر ایک اور فرنچ اوپن چمپئن سرینا ولیمس ہیں ۔ نیز وہ سرینا کی طرح عالمی سطح پر بہتر مظاہروں کے ذریعہ ہندوستان کیلئے خاتون زمرہ کا سنگلس گرانڈ سلام حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT