Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / جویریہ کی ناقابل شکست سنچری،سری لنکا کوشکست

جویریہ کی ناقابل شکست سنچری،سری لنکا کوشکست

دمبول۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )جویریہ خان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان خواتین کر کٹ ٹیم نے سری لنکا خواتین ٹیم کو پہلے ونڈے میں 69 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکائی ٹیم 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی۔ بسمعہ معروف نے 3 اور ثناء میر نے 2 وکٹیں لیں۔ جویریہ خان نے 113 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

رونالڈو کو پرتگال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ
لزبن ۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایوارڈز میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔لا لیگا میں کھیلے گئے میچ میں کیریئر کی50ویں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے اور ٹیم کو بڑے فرق سے فتح دلانے کے بعد رونالڈو پرتگال روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے لزبن میں رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں رونالڈو کو سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ جوز مورینہو کو بھی بہترین کوچ کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT