Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / جویلرس کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے دھاوے

جویلرس کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے دھاوے

جے پور 2، اگست (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیموں نے آج جے پور کے جویلرس کے تین درجن سے زائد ٹھکانوں پر دھاوے کیئے۔ محکمہ کے ذرائع کے مطابق جے پور کے کرن فائن جویلرس کے جے پور، دہلی اور ممبئی میں تقریباً 35 سے زیادہ ٹھکانوں پر ایک ساتھ دھاوے کیئے۔اس کے علاوہ جے پور کے مالویہ نگر، ویشالی شہر، ٹونک روڑ اور جوئلس کی رہائش گاہ پر بھی دھاوے کیئے ۔
اس کارروائی میں صبح پانچ بجے سے تقریباً 100 سے زائد انکم ٹیکس افسران اور ملازمین مصروف ہیں۔ چھاپے کی کارروائی کے لیے جے پور کے باہر سے بھی افسران کو بلایا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرن فائن جیولرس کے مالکوں کے ذریعہ کولکتہ کی فرضی کمپنیوں کے نام سے بے نام جائیدادوں کا کاروبار کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نوٹ بندی کے دوران پرانے نوٹوں سے زیورات کی فروخت کی گئی اورکالے دھن کو چھپایا گیا ہے ۔ کمپنی کی طرف سے ریئل اسٹیٹ میں بھی کالے دھن کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT