Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / جو ڈر گیا وہ مر گیا … دھمکی دینے والے کو ممتابنرجی کا جواب

جو ڈر گیا وہ مر گیا … دھمکی دینے والے کو ممتابنرجی کا جواب

کولکتہ ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے ان کے سر پر انعام رکھنے والوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہندی کا یہ مشہور محاورہ دہرایا کہ ’’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘‘۔ انہوں نے مرشدآباد میں ایک پروگرام کے دوران دھمکی کا بالواسطہ جواب دیتے ہوئے بنگالی میں کہا کہ ’’خدا میرے ساتھ ہے‘‘۔ سیاسی جماعتوں نے بلالحاظ وابستگی بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) علیگڑھ کے لیڈر یوگیش ورشنے کی سخت مذمت کی۔ اس نے ممتابنرجی کے سر پر 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ورشنے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT