Wednesday , November 22 2017

جُگنو

صبا اور گوہر کی گہری دوستی تھی ، پر گوہر کی ایک بہت بری عادت تھی وہ پرندوں اور جانوروں کو بہت تنگ کرتی تھی ۔ گوہر کے گھر والے بہت پریشان تھے اور اُسے سمجھاتے تھے کہ پرندوں اور جانوروں کو تنگ مت کیا کرو ۔ ایک دن گوہر نے جگنو پکڑلیا اور تھیلی میں قید کرلیا اور صبا کو پکڑا دیا کہ وہ اسے اپنے پاس رکھ لے ۔
اگر گوہر کی امی کو پتا لگ گیا تو وہ اسے بہت ڈانٹیں گی ۔ گوہر کے جاتے ہی صبا نے جگنو کو آزاد کردیا۔ اسی شام کھیلتے کھیلتے صبا اور گوہر گھر سے کافی دور نکل گئیں ۔ اس وقت اندھیرا ہوچکا تھا ۔ اس لئے گھبراہٹ میں وہ گھر کا راستہ بھول گئیں۔ دونوں پریشانی کے عالم میں اِدھر اُدھر بھٹک رہی تھیں کہ انھیں ایک جگنو اپنی جانب آتا دکھائی دیا ۔ جگنو انھیں روشنی دکھاکر اس انداز میں آگے چلنے لگا گویا وہ انھیں راستہ دکھارہا ہو ۔ یہ دیکھ کر گوہر بے حد شرمندہ ہوئی اور آئندہ تمام پرندوں کے ساتھ صلہ رحمی کا سلوک کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT