Sunday , February 18 2018
Home / سیاسیات / جٹ ایرویز میں ’’ ہیپی بم ‘‘ کا تذکرہ ، دو مسافر زیر حرست

جٹ ایرویز میں ’’ ہیپی بم ‘‘ کا تذکرہ ، دو مسافر زیر حرست

کوچی ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ (سی اے آئی ایل) پر ایک شخص کو اس وقت تحویل میں لے لیا گیا جب جٹ ایرویز کے ایک اسٹاف ورکر نے اس کو ’’ہیپی بم ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سن لیا تھا ۔ ایرپورٹ کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ جٹ ایرویز کے ایک ورکر نے ضلع کھریسور سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کلائینس ورگھیز کو یہ کہتے ہوئے سون لیا کہ اس کے پاس ’’ہیپی بم‘‘ (خوشی کا بم) موجود ہے ۔ گراؤنڈ اسٹاف نے سوپروائزری آفیسر کو اس کی اط لاع دی جس نے سی آئی ایس ایف اور ڈومیسٹک ٹرمینل مینجر کو مطلع کیا ۔ ورگمیز جٹ ایرویز کے کوچین۔ممبئی 9w825 طیارہ سے پرواز کیلئے سوار ہوا تھا ، جس کو طیارہ سے اتار کر اس کے ساز و سمان کی تلاشی لی گئی ۔ بعد ازاں پولیس کے حوالہ کردیا گیا جہاں اس نے دوران تفتیش کہا کہ وہ فیس بک پر گپ شپ کرتے ہوئے مئی میں اپنے ایک دوست سے خوشی کا اظہار کرنے کیلئے اس لفظ کا استعمال کیا تھا ۔ ورگھیز کے ساتھ سفر کرنے والے ایک شخص کو بھی پوچھ گچھ کے لئے روک لیا گیا ۔ ایرپورٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد تمام مسافرین کو بھی طیارہ سے اتار لیا گیا تھا۔ بعد ازاں مقررہ وقت کے مطابق دوپرہ 12.05 پر پرواز کرنے والے یہ ط یارہ دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر 14.02 بجے ممبئی روانہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT