Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجاٹاپ 10 ٹسٹ بولروں میں شامل

جڈیجاٹاپ 10 ٹسٹ بولروں میں شامل

دبئی ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجا نے پہلی مرتبہ ٹسٹ بولروں کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں جگہ پالی جیسا کہ وہ چار مقامات کی چھلانگ کے ساتھ کریئر کے بہترین ساتویں مقام پر پہنچ گئے، جبکہ روی چندرن اشوین ایک درجہ کی بہتری کے ذریعہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اجنکیا رہانے ہندوستان کے سب سے اونچے رینک کے حامل ٹسٹ بیٹسمن بن گئے۔ وہ 14 مقامات کی چھلانگ لگاکر کریئر کی بہترین 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ 27 سالہ جڈیجا نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ اختتام پذیر ٹسٹ سیریز کی شروعات 30 ویں پوزیشن پر کی تھی۔ لیکن سیریز میں اُن کے پُراستقلال مظاہرے نے انھیں درجہ بندی میں آگے پہنچایا۔ آخری ٹسٹ میچ منعقدہ نئی دہلی میں ہی انھوں نے سات وکٹیں حاصل کئے۔ کپتان ویراٹ کوہلی بھی دو درجات کے فائدہ کے ساتھ 14 ویں مقام پر آگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT