Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ ،اینڈرسن تصادم کا کوئی ویڈیو ثبوت نہیں: رپورٹ

جڈیجہ ،اینڈرسن تصادم کا کوئی ویڈیو ثبوت نہیں: رپورٹ

لندن 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جیمز اینڈرسن اور روندر جڈیجہ کے درمیان مبینہ جھگڑوں کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا جب یہ پتہ چلا کہ اس معاملے کا کوئی ویڈیو ثبوت نہیں ہے جس کی ابتدآئی آئی سی سی کی سماعت یہاں منگل کو کی جائے گی۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ وہ اہم ویڈیو فوٹیج دستیاب کیوں نہیں ہے جو جیمز اینڈرسن اور روندر جڈیجہ کے درمیان مبینہ جھگڑے پر روشنی ڈال سکتی تھی۔ یہ واقعہ ناٹنگھم میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے لنچ کے دوران ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم نے الزام لگایا ہے کہ اینڈرسن نے جڈیجہ کو دھکا دیا اور برا بھلا کہا جبکہ انگلینڈ ٹیم نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ہندستانی آل راؤنڈر پر الزام لگائے۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت سماعت ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہو گی جس کی صدارت آسٹریلیا کے گورڈن لیوس کریں گے۔ ویب سائٹ نے کہا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے متضاد ثبوت مہیا کرانے کی امید ہے اور ایسے میں ہندوستان نے زور دیا ہے کہ ڈریسنگ روم کے باہر کے ویڈیو کیمرے کی فوٹیج فراہم کی جائے کیونکہ وہیں واقعہ ہوئی تھا۔ انہوں نے کہا، نٹگھم شر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ متعلقہ علاقے میں کیمرے تو لگا تھا لیکن واقعہ کے وقت وہ کارکرد نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT