Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / جڑواں بہنوں کی حیرت انگیز اور دلچسپ کہانی

جڑواں بہنوں کی حیرت انگیز اور دلچسپ کہانی

لندن ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جڑواں بچے شکل و صورت، قد کاٹھ اور شخصیت میں ایک دوسرے سے کافی مشابہہ ہوتے ہیں لیکن یہ دلچسپ کہانی برطانیہ میں پیدا ہونے والی دو ایسی جڑواں بہنوں کی ہے جن کی نا صرف شکل بلکہ تقدیر بھی کافی ملتی جلتی ہے۔ 35 سالہ سارہ فائڈلر اور ہیدر رچرڈسن کا رنگ و روپ ایک جیسا ہے۔ دونوں بہنوں کی تعلیم

لندن ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جڑواں بچے شکل و صورت، قد کاٹھ اور شخصیت میں ایک دوسرے سے کافی مشابہہ ہوتے ہیں لیکن یہ دلچسپ کہانی برطانیہ میں پیدا ہونے والی دو ایسی جڑواں بہنوں کی ہے جن کی نا صرف شکل بلکہ تقدیر بھی کافی ملتی جلتی ہے۔ 35 سالہ سارہ فائڈلر اور ہیدر رچرڈسن کا رنگ و روپ ایک جیسا ہے۔ دونوں بہنوں کی تعلیم بھی ایک جیسی ہے اور دونوں ایک ہی جگہ کام کرتی ہیں۔ دونوں بہنیں شادی کے بعد خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کی زندگی کی اس ملتی جلتی کہانی میں ایک حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ انہیں ایک ہی دن حاملہ ہونے کا علم ہوا اور دونوں نے یہ خوشخبری ایک ہی دن ایک دوسرے کو سنائی۔ اس کہانی میں موڑ اس وقت آیا جب جڑواں بہنوں کے ڈاکٹرز نے انہیں بچے کی ولادت کیلئے دو مختلف تاریخیں دیں

لیکن قدرت نے اس دہری کہانی میں ایک اور خوشگوار واقعہ کا اضافہ کر دیا جیسا کہ دونوں جڑواں بہنوں نے ایک ہی دن دو مختلف اسپتالوں میں اپنے بچوں کو جنم دیا۔ بہت سے جڑواں بچوں کی طرح ہیدر رچرڈسن اور سارہ فائڈلر بھی بچپن سے ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھیں اور پھر ایک ہی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، ان کی پسند اس حد تک ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے کہ دونوں نے ایک جیسے مضامین کا انتخاب بھی کیا۔ اپنی پروفیشنل زندگی کا آغاز بھی دونوں بہنوں نے ایک ثانوی اسکول میں سائنس کی تکنیکی ماہرین کے طور پر کیا۔

جڑواں بہنوں نے کہا کہ انہیں خود بھی اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا کہ انہیں ایک ہی روز حاملہ ہونے کا علم ہوا لیکن وہ اس بات کیلئے بالکل تیار نہیں تھیں کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ ایک دوسرے کے درد کو اتنے قریب سے محسوس کر سکیں گی۔ گزشتہ جمعرات وکٹوریہ انفرمری ہاسپٹل نیوکاسل میں ہیدر نے ایملی فرانسس کو جنم دیااور ٹھیک اسی وقت دوسری بہن سارہ کو درد زہ پر فوری وانسبیک جنرل ہاسپٹل ایشنگٹن میں داخل کرایا گیا جہاں تیرہ گھنٹے کے فرق سے سارہ نے آسٹن کو جنم دیا۔ ہیدر نے بتایا کہ اسپتالی اسٹاف بھی اس بات پر حیران ہے کہ جڑواں بہنوں کا ایک ہی وقت میں بچے کی پیدائش کیلئے اسپتال میں داخل ہونا غیرمعمولی واقعہ ہے۔ ہیدر اور سارہ کے والد جان گبز جو نارتھمبرلینڈ میں رہائش پذیر ہیں ،کہتے ہیں کہ وہ ایک روز دو مرتبہ نانا بننے پر بے حد خوش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT