Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جڑواں لڑکیوں کو الگ کرنے سرجری

جڑواں لڑکیوں کو الگ کرنے سرجری

ایمس کے ماہرین نے ہنوز فیصلہ نہیں کیا، طبی معائنے درکار
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (آئی این این) آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے ماہرین نے کہا کہ جڑواں لڑکیوں وانی اور وینا کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کیلئے سرجری کے بارے میں قطعی فیصلہ ضروری طبی معائنوں کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ایمس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج نیلوفر ہاسپٹل پہنچ کر وانی اور وینا کی صحت کا جائزہ لیا۔ یہ دونوں جڑواں ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہیں الگ کرنے کیلئے کم از کم 5 مرتبہ سرجری کرانی ضروری ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ دونوں لڑکیاں صحتمند اور دماغی و جسمانی اعتبار سے کافی اچھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو سرجری کے ذریعہ ایک دوسرے سے الگ کرنے کے معاملہ میں دیگر ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ان دونوں کی عمر 12 سال ہے اور گذشتہ چند سال سے انہیں نیلوفر ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہیکہ حکومت تلنگانہ نے وانی اور وینا کی سرجری کے تمام مصارف برداشت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT