Saturday , December 15 2018

جڑچرلہ میںادارہ ادب اسلامی کا بین الریاستی مشاعر

جڑچرلہ۔/20 مئی ( ای میل )محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ وجلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کی جانب سے ایک بین الریاستی سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ 23ْْ/ مئی بروزہفتہ 8:30 بجے شام گراونڈ نزد بمکان الحاج عبدالرحمن صاحب سابق صدر مدینہ مسجد‘ فضل بنڈہ ‘ بادے پلی جڑچرلہ پر منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت

جڑچرلہ۔/20 مئی ( ای میل )محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ وجلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کی جانب سے ایک بین الریاستی سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ 23ْْ/ مئی بروزہفتہ 8:30 بجے شام گراونڈ نزد بمکان الحاج عبدالرحمن صاحب سابق صدر مدینہ مسجد‘ فضل بنڈہ ‘ بادے پلی جڑچرلہ پر منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت محترم جناب جلال الدین عارف حیدرآباد فرمائیں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں جناب محمد غلام غوث ربانی صدر ضلع وقف بورڈ محبوب نگر ہوں گے، مہمانان اعزازی میں جناب ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر، محمد بن صالح کرسپنڈنٹ مدینتہ العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی، الحاج سید فصیح الدین صدر مدینہ مسجد، جناب عبدالنعیم صدر آمنہ مسجد، محمد سلطان الدین چشتی مرزائی، شرکت فرمائیں گے ۔ مہمان شعراء میں ڈاکٹر افتخار شکیلؔ، رائچور ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، اطیب اعجاز ‘ ابراہیم خاں ایاز، شکیل حیدرؔ ‘ حیدرآباد ، رحمت اللہ خاں سوری ؔ‘ کرنول ، جناب سید ریاض تنہاؔ صدر ادارہ ادب اسلامی ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش واڑیشہ، جناب شیخ احمد ضیاءؔ، بودھن ‘ جناب رحیم قمرؔ نظام آباد ، جناب فاروق ساحلؔ، جناب قیوم یاورؔؔ، تانڈو، شکیل احمد، جناب حلیم بابرؔ، جناب نور آفاقی، ؔجناب ظہیر ناصریؔ، جناب صادق علی فریدی، ؔجناب چچا پالموری ؔ، جناب جامی وجودیؔ ‘ محبوب نگرشرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ممتاز مقامی شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے ۔ مشاعرے سے قبل ادبی اجلاس ہوگا۔ محمد علی دانش، محبت علی منان، جلیل رضا نے بذوق سامعین سے مشاعرہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT