Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں آج سے حضرت محبت علی شاہؒ کے عرس کا آغاز

جڑچرلہ میں آج سے حضرت محبت علی شاہؒ کے عرس کا آغاز

جڑچرلہ۔28اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ کوشی گٹہ نزد آر ٹی سی بس اسٹانڈ واقع درگاہ شریف حضرت محبت علی شاہ قادری کے سالانہ عرس شریف کا آغاز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ صندل مبارک آج 29اکٹوبر صندل مبارک شیر غفار مکان واقع کاورم پیٹ سے 3بجے دن برآمد ہوکر جڑچرلہ قومی شاہراہ نمبر 44پر گشت کرتا ہوا دیر گئے شب درگاہ حضرت محبت علی شاہ قادری پہنچے گا ۔بعدازاں رسم صندل مالی ہوگی ۔30اکٹوبر بعد نماز جمعہ محفل قصیدہ بردہ شریف زیراہتمام میلاد کمیٹی ضرورۃ المسلمین کاورم پیٹ مقرر ہے ۔ بعد نماز جمعہ تناول طعام لنگرکا عام خاص انتظام رہے گا ۔ عامتہ المسلمین سے درگاہ ڈیولپمنٹ کمیٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT