Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم

جڑچرلہ میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم

جڑچرلہ ۔ 12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت کے علاقے کاورم پیٹ میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں صبح سے لیکر شام تک کاورم پیٹ کے مختلف محلہ جات میں اس مہم میں تقریباً 250 افراد نے آن لائن اپنے نام کی شمولیت کی ۔ اس سلسلہ میں ایس سی سیل مقامی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑچرلہ سابق رکن اس

جڑچرلہ ۔ 12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت کے علاقے کاورم پیٹ میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں صبح سے لیکر شام تک کاورم پیٹ کے مختلف محلہ جات میں اس مہم میں تقریباً 250 افراد نے آن لائن اپنے نام کی شمولیت کی ۔ اس سلسلہ میں ایس سی سیل مقامی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑچرلہ سابق رکن اسمبلی مسٹر ایرہ شیکھر نے مقامی عوام میں اس رکنیت سازی مہم کو تیزی سے روبہ عمل لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آج بالاجی نگر ‘ کاورم پیٹ ‘ اندرا نگر کے علاقوں میں اس مہم کا پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقعپر ٹی ڈی پی منڈل کنوینر محمد عبدالحفیظ الرحمن‘ ایس سی سیل ریاستی سکریٹری مبتیا ‘ اے بائی ‘ یادی ریڈی ‘ کراٹے سرینو ‘ شیکھر ریڈی ‘ ایم اے مقیط ‘ خواجہ امتیاز الدین اظہر و دیگر تلگودیشم پارٹی کے قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT