Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں سالانہ جشن آمد رسول ﷺ و طرحی نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

جڑچرلہ میں سالانہ جشن آمد رسول ﷺ و طرحی نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

جڑچرلہ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناظم جلسہ و مشاعرہ جناب جلیل رضا صدر بزم جڑچرلہ کے بموجب یکم ربیع الاول بعد نماز عشاء خانقاہ چشتیہ خواجہ سلطان پاشاہ رمز چشتی مرزائی منزل واقع فیروز نگر محلہ فضل بنڈہ بادے پلی کی جلسہ سالانہ جشن آمد رسولﷺ و طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی مولانا محمد ظہیری شاہ چشتی القادری المعروف ظہیر ناصری محبوب ن

جڑچرلہ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناظم جلسہ و مشاعرہ جناب جلیل رضا صدر بزم جڑچرلہ کے بموجب یکم ربیع الاول بعد نماز عشاء خانقاہ چشتیہ خواجہ سلطان پاشاہ رمز چشتی مرزائی منزل واقع فیروز نگر محلہ فضل بنڈہ بادے پلی کی جلسہ سالانہ جشن آمد رسولﷺ و طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی مولانا محمد ظہیری شاہ چشتی القادری المعروف ظہیر ناصری محبوب نگر منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب حلیم بابر صدر بزم کہشاں جناب صادق فریدی نور آفاقی مولانا محمد شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم ، محمد صادق پاشاہ نقشبندی ، محمد محبوب پاشاہ چشتی مرمائی حیدرآباد شرکت کریں گے جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مولانا محمد ظہیر الدین نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد کی قرائت کلام پاک سے جلسہ و مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ حمد باری تعالی پیش کریں گے ۔ طرحی نعتیہ مشاعرہ بطرح ’’مقدر عاصیوں کا جاگ اٹھا آقا کے آنے سے ‘‘دیا گیا ہے ۔ طرحی نعتیہ مشاعرہ میں ضیا سلطانی جعفر کاظمی ستار عاشق ممتاز حسین نقشبندی خواجہ معین الدین خوشتر حبیب الدین حبیب باسط مظہری جلیل رضا خواجہ سلطان پاشاہ رمز چشتی مرزائی ، محبت علی منان،تقی احمد تقی ،سلطان چشتی مرزائی کے علاوہ محبوب نگر کے مہمان شعراء کرام انجم برھانی، جامی وجودی، اسماعیل قیصر ، ضیا برہانی نے اپنا طرحی نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ جناب خواجہ سردار چشتی مرزائی نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9885669627, 9010170944 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT