Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں مسلم ریزرویشن جدوجہد کیلئے اجلاس کا انعقاد

جڑچرلہ میں مسلم ریزرویشن جدوجہد کیلئے اجلاس کا انعقاد

جڑچرلہ۔/6جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ کے شہر بادے پلی محلہ فضل بنڈہ کے رحمن منزل میں مسلم میناریٹی ریزرویشن یونائٹیڈ فرنٹ کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب محمد ضمیر صدر ایم آر یو ایف نے کی۔ اجلاس میں مسلم سماجی انصاف کیلئے 12 فیصد مسلم میناریٹی ریزرویشن کی جدوجہد کیلئے ریاستی تلنگانہ حکومت کے اعلان ک

جڑچرلہ۔/6جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ کے شہر بادے پلی محلہ فضل بنڈہ کے رحمن منزل میں مسلم میناریٹی ریزرویشن یونائٹیڈ فرنٹ کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب محمد ضمیر صدر ایم آر یو ایف نے کی۔ اجلاس میں مسلم سماجی انصاف کیلئے 12 فیصد مسلم میناریٹی ریزرویشن کی جدوجہد کیلئے ریاستی تلنگانہ حکومت کے اعلان کے مطابق مسلم ریزرویشن کی عمل آوری کیلئے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر 8جون بروز پیر 10بجے دن پریس کلب بشیر باغ میں 12فیصد مسلم ریزرویشن کی عمل آوری کیلئے بڑے پیمانے پر ایم آر یو ایف کے زیر اہتمام تلنگانہ نمائندوں کی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر بی تارکم، پروفیسر ہرگوپال، پروفیسر انوار اللہ خان، ڈاکٹر محمد ریاض، راگھوا چاری، مدی لیٹی ناراگونی کے علاوہ ممتاز سماجی قائدین و دانشوران ملت سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ محمد ضمیر الدین، محمد عبدالقدیر، جڑچرلہ نے مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT