Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

جڑچرلہ میں نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

جڑچرلہ۔ 16ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانقاہ مرزائی رمز منزل محلہ فیروز نگر بادے پلی جڑچرلہ میں جلسہ جشن آمد رسولؐ و پانچواں سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی حضرت الحاج صادق علی فریدی سابق صدر بزم سخن محبوب نگر ہوا ۔ مہمانان ْخصوصی کی حیثیت سے حضرت الحاج حلیم بابرصدر بزم کہکشاں و عابد علی خان میموریل اکیڈیمی حضرت الحاج محمد ظہیری شاہ چشتی القادری جامی وجودی اسمعیل قیصر محبوب نگر ‘ جناب تقی احمد تقی ( جڑچرلوی) نے شرکت کی ۔ حضرت الحاج خواجہ محمد محبوب پاشاہ چشتی مرزائی ( حیدرآباد) مہمان اعزازی کی طور پر شرکت کی ۔ اس مقدس بابرکت جشن میلاد النبی و طرحی سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا آغاز قاری محمد ممتاز حسین نقشبندی متعلم دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ کی قرات کلام پاک اور جناب خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ کی حمد باری تعالیٰ سے ہوا ۔ جناب شیخ خواجہ سلطان پاشاہ رمز چشتی مرزائی بانی محفل نے تمام مہمانوں کی گلپوشی کی ۔ جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ طرحی نعتیہ مشاعرہ میں مرزا معز سلطانی عرفان چشتی زاہد شوق جعفر کاظفی ستار عاشق ضیاء سلطانی ضیا برہانی ( محبوب نگر ) حبیب الدین حبیب ممتاز حسین نقشبندی ( کاورم پیٹ) سلطان پاشاہ رمز باسط مظہری جلیل رضا اسمعیل قیصر جامی وجودی ‘ تقی احمد تقی ‘ ظہیر ناصری‘ حلیم بابر کے علاوہ نگران مشاعرہ صادق علی فریدی نے اپنا نعتیہ کلام سناکر محفل کو کامیابی کی منزل تک پہنچا دیا ۔ محمد سلطان الدین چشتی مرزائی ‘ محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری ‘ ابراہیم شیدا ناگرکرنول کا مراسلہ کلام پیش کیا گیا ۔ مشاعرہ سے قبل جڑچرلہ کے مقامی نعت گو حضرات محمد عبدالغفور نیازی ‘ جمیل چشتی صلاح الدین چشتی ‘ محمد معز الدین چشتی مرزائی ‘ ڈاکٹر برہان الدین ‘ محمد شاکر کاظمی ‘ محمد منیر ‘ محمد سردار پاشاہ چشتی مرزائی نے نعت شریف پیش کی ۔ مشاعرہ گاہ سامعین و شعراء کرام سے تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا ۔ اس جشن میلاد النبیؐ کا زور و شور کے ساتھ آغاز ہوا ۔ جگہ جگہ مکانوں و مساجد میں محفل درود شریف و نعت جلسہ میلاد النبیؐ و نعتیہ مشاعروں کے ذریعہ سرکار دو عالم کی آمد کی خوشیوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ کاورم پیٹ میں میلاد کمیٹی کے زیراہتمام 12روزہ مجلس درود شریف نعتیہ محفل کا احترام و عقیدت کے ساتھ آغاز ہوا ۔ 11ربیع الاول کو جڑچرلہ بادے پلی کاورم پیٹ کے مختلف مساجد میں جلسہ میلاد النبی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کو ممتاز علمائے اکرام مخاطب کا شرف حاص کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT