Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں نیاز شریف حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا انعقاد

جڑچرلہ میں نیاز شریف حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا انعقاد

جڑچرلہ۔15اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ لاری اونرس ڈرائیورس اسوسی ایشن کی جانب سے نیاز شریف حضرت غوث اعظم دستگیرؒ کا دفتر واقع لاری اسوسی ایشن بادے پلی میں بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ۔ صندل مبارک بعد مغرب برآمد ہوکر شہر جڑچرلہ کے مختلف اہم مقامات سے گشت کرتا ہوا اختتام کو پہنچا ۔دوسرے دن تناول و طعام لنگر کا عام و خاص انتظام

جڑچرلہ۔15اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ لاری اونرس ڈرائیورس اسوسی ایشن کی جانب سے نیاز شریف حضرت غوث اعظم دستگیرؒ کا دفتر واقع لاری اسوسی ایشن بادے پلی میں بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ۔ صندل مبارک بعد مغرب برآمد ہوکر شہر جڑچرلہ کے مختلف اہم مقامات سے گشت کرتا ہوا اختتام کو پہنچا ۔دوسرے دن تناول و طعام لنگر کا عام و خاص انتظام رکھا گیا تھا جس میں بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں عوام کے علاوہ جڑچرلہ کے ذی اثر شخصیتوں و سیاسی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ حضرت غوث اعظم دستگیر کے نیاز شریف گیارھویں کا لاری اسوسی ایشن جڑچرلہ کی جانب سے گذشتہ 50 سالوں سے پابندی کے ساتھ اہتمام کیا جارہا ہے ۔ نیاز شریف حضرت غوث اعظم دستگیر کا عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT