Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں ہفتہ کو جلسہ سیرت النبیؐ و کل ہند نعتیہ مشاعرہ

جڑچرلہ میں ہفتہ کو جلسہ سیرت النبیؐ و کل ہند نعتیہ مشاعرہ

جڑچرلہ ۔ 20 جنوری ۔ ( ذریعہ ای میل ) محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ و جلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ﷺ و کل ہند نعتیہ مشاعرہ 23 جنوری بروز ہفتہ بعد عشاء 8:00 بجے شام گراؤنڈ نزد بمکان الحاج عبدالرحمن صاحب سابق صدر مدینہ مسجد ، فضل بنڈہ ، بادے پلی جڑچرلہ پر منعقد ہوگا ۔ الحاج سید فصیح الدین صدر مدینہ مسجد کی نگرانی میں جلسہ کا انعقاد عمل میں آئیگا جس میں مفتی محبوب شریف نظامی حیدرآباد ، جناب محمد صادق احمد ( کھمم ) خطاب کریں گے ۔ بعد ازیں کل ہند مشاعرہ جناب جلال الدین عارفؔ حیدرآباد کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی وزیر صحت حکومت تلنگانہ ہوں گے ۔ مہمانان اعزازی میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، بی شیواکمار ضلعی صدر تلنگانہ راشٹراسمیتی ، جناب محمد غلام غوث ربانی صدر ضلع وقف بورڈ محبوب نگر ، ایم رمیش ریڈی سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین جڑچرلہ ، محمد بن صالح کرسپانڈنٹ مدینۃ العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد سلطان الدین چشتی مرزائی ، مظہر شریف ، سابقہ صدر مسجد اقصیٰ جڑچرلہ ہوں گے ۔ مہمان شعراء میں شمس جالنوی ( جالنہ ، مہاراشٹرا) ، محمد مظہر محی الدین مظہرؔ (ہبلی ، کرناٹک) ،اکرا م اظہر ( عمر کھیڑ ، مہاراشٹرا ) ، محمد یونس طیب کڑپوی ( کڑپہ ، آندھراپردیش ) ، جمیل نظام آبادی ( نظام آباد) ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، شکیل حیدر ( حیدرآباد ) ، سید ریاض تنہاؔ صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ ، اڑیشہ ، رحیم قمرؔ ، واحد نظام آبادی ( نظام آباد ) ، جناب حلیم بابرؔ ، جناب نور آفاقیؔ ، جناب ظہیر ناصری، جناب صادق علی فریدیؔ ، جناب انجم برہانیؔ ، جناب جامی وجودیؔ (محبوب نگر ) ، محبت علی منانؔ ، تقی احمد تقیؔ کے علاوہ مقامی ممتاز شعراء کلام سنائیں گے ۔ مشاعرے کی نظامت سید ریاض تنہاؔ فرمائیں گے ۔ محمد علی دانش ، محبت علی منان ، جلیل رضا نے باذوق سامعین سے جلسہ و مشاعرہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT