Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جڑچرلہ میں 100 بستروں کے دواخانہ کی تعمیر

جڑچرلہ میں 100 بستروں کے دواخانہ کی تعمیر

وزیر صحت نے ماڈل کا جائزہ لیا ۔ ایک سال میں تکمیل کی ہدایت
حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشماریڈی نے جڑچرلہ میں 20 کروڑ روپئے مصارف سے تعمیر ہونے والے 100 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل کے نمونے کا جائزہ لینے کے بعد فوری سنگ بنیاد رکھنے کی تیاری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور اندرون ایک سال عمارت کی تعمیر کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ۔ کیمپ آفس میں وزیر صحت نے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ میں تعمیر ہونے والے 100 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل بلڈنگ کے نمونے پر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا ۔ جڑچرلہ بادے پلی میں قدیم 30 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل ہے بادے پلی کی توسیع ہوکر جڑچرلہ میں شامل ہوگیا ہے ۔ نگر پنچایت بلدیہ میں تبدیل ہوگئی ۔ آبادی میں اضافہ کے پیش نظر اس ہاسپٹل کو 100 بسترںو کے ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جس کیلئے تمام منظوریاں مل چکی ہیں ۔ تاہم ہاسپٹل کی توسیع کیلئے اراضی کی عدم دستیابی کے باعث دوسرے مقام پر ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے آج چیف انجینئر لکشمن ریڈی کو طلب کرکے ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا جو بلڈنگ کا نمونہ تیار کیاگیا ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلی اور ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ بلڈنگ کے سنگ بنیاد کی تیاری کرنے اور اندرون ایک سال عمارت تعمیر کیلئے اقدامات کا مشورہ دیا ۔ ہاسپٹل کیلئے جدید عصری آلات خریدنے اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا بھی عہدیداروں پر زور دیا ۔
سنگاریڈی کے قریب سڑک حادثہ۔ 5 افراد ہلاک
سنگاریڈی 2 مارچ ( پی ٹی آئی ) سنگاریڈی کے قریب ایک کار اور بس میں تصادم کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ حادثہ آج شام پیش آیا جب متاثرین سنگاریڈی کو واپس ہو رہے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ کار ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ کرسکا جس کی وجہ سے وہ بس سے جا ٹکرائی ۔ دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ تین دواخانہ میں جانبر نہ ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT