Wednesday , May 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں 20ڈسمبر کو کانگریس پارٹی کا جنا گرجنا

جڑچرلہ میں 20ڈسمبر کو کانگریس پارٹی کا جنا گرجنا

جلسہ عام کے پوسٹرس کی رسم اجراء، ملک شاکر ایڈوکیٹ کا بیان
جڑچرلہ۔/14ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ میں 20 ڈسمبر کو کانگریس پارٹی کی جانب سے جناگرجنا کے نام پر ایک جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مرکزی و ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کے برخلاف من مانی اقدامات فیصلوں کے خلاف جنا گرجنا کے نام سے جلسہ عام بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے جس کو کامیاب بنانے کی ایپل کی۔ اس جلسہ عام کے پوسٹرس کی اجراء کے بعد مسٹر ملک شاکر ایڈوکیٹ صدر منڈل کانگریس کمیٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت ساڑھے تین سالہ عرصہ سے کئے گئے وعدوں کو چھوڑ کر کے چندر شیکھر راؤ حکومت من مانی اقدامات کو روبہ عمل لاتے ہوئے عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے جلسہ عام 20 ڈسمبر کو حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے کانگریس پارٹی کے قائدین و کارکنوں نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے کانگریس پارٹی کے جنا گرجنا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ جلسہ عام جنا گرجنا میں مرکزی و ریاستی ضلعی کانگریس قائدین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نتیانندم، اشوک کمار، جئے پال ریڈی، سدرشن گوڑ، بالا وردھن گوڑ، محمد رفیق، سید منہاج الدین، اے کرشنیا، ڈی کرشنیا، سید اقبال، محمد فخر الدین، بابا قیوم، محمد وسیم، محمد نصیر و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT