Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / جڑی ہوئی بچیوں کی کامیاب آپریشن کے ذریعہ علیحدگی

جڑی ہوئی بچیوں کی کامیاب آپریشن کے ذریعہ علیحدگی

ٹیکساس ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ٹیکساس کے ایک ہاسپٹل میں ایک انوکھا آپریشن کرتے ہوئے 10 ماہ کی جڑواں بہنوں کو جن کے جسم کمر سے نیچے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے، علیحدہ کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈریسکولی چلڈرنس ہاسپٹل کے ترجمان جیف سالذیبر نے بتایا کہ آپریشن انتہائی طویل تھا، جو کل صبح شروع ہوا تھا اور آج دوپہر ختم ہوا۔ ڈاکٹر ہارون پٹیل نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ اس آپریشن کے لئے سرجنس کی خصوصی ٹیم گزشتہ دو تین ماہ سے تیاری کررہی تھی۔ ہاسپٹل کے تقریباً تمام ڈاکٹرس کی متفقہ رائے ہے کہ 10 ماہ کی جڑواں لڑکیوں کو آپریشن کے بعد کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تاہم اُن کے سن بلوغت تک پہونچنے کے بعد انہیں مزید ایک سرجری کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT