Saturday , April 21 2018
Home / Top Stories / جکارتہ اسٹاک ایکسچینج کا حصہ منہدم، کئی افراد زخمی

جکارتہ اسٹاک ایکسچینج کا حصہ منہدم، کئی افراد زخمی

جکارتہ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جکارتہ کے اسٹاک ایکسچینج ٹاور کا اندرونی حصہ منہدم ہوجانے سے وہاں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور مابقی افراد کو انتہائی عجلت میں تخلیہ کروایا گیا۔ ٹی وی فوٹیج میں عمارت کی لابی کو منہدم دکھایا گیا جہاں ہر طرف ملبہ کا ڈھیر نظر آرہا ہے حالانکہ اب تک یہ قطعی طور پر معلوم نہیں ہوا ہے کہ عمارت کا کونسا حصہ منہدم ہوا ہے۔ تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عمارت کی بالکنی منہدم ہوئی ہے۔ دریں اثناء جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو، یوونو نے بتایا کہ جس وقت حادثہ رونما ہوا اس وقت وہاں سینکڑوں طلباء بھی موجود تھے جو اپنے اسکولس کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کا مشاہدہ کرنے وہاں پہنچے تھے تاکہ اسٹاک ایکسچینج کی کارروائیاں کس طرح چلائی جاتی ہیں اس کا ایک عملی نمونہ دیکھ سکیں۔ اب تک انہدام کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے جبکہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرنے کیلئے 15 ایمبولنس کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT