Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / جکارتہ حملہ میں ملوث 3 مشتبہ افراد گرفتار

جکارتہ حملہ میں ملوث 3 مشتبہ افراد گرفتار

جکارتہ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی پولیس نے آج تین افراد کو گرفتار کرلیا، جن پر شبہ ہے کہ وہ ملک کے قلب میں واقع دارالحکومت پر کئے گئے حملے میں ملوث ہیں۔ پولیس نے کہا حملہ آوروں میں سے ایک کے مکان سے دولت اسلامیہ کا پرچم برآمد ہوا۔ پرچم کی دریافت سے عہدہ داروں کے اس دعویٰ کو تقویت حاصل ہوئی کہ کل کا حملہ دولت اسلامیہ کی کارستانی ہے۔ سیکڑوں پناہ گزین شام اور عراق سے جہاں یہ تنظیم کئی علاقوں پر قابض ہے، ملائشیا اور انڈونیشیا میں پناہ گزین ہیں۔ تین افراد کی گرفتاری آج اولین ساعتوں میں جکارتہ کے مضافاتی علاقہ دیپوک میں واقع ملزمین کے مکانوں سے کی گئی۔ پولیس نے اپنے ایک پیغام میں ڈائرکٹر فوجداری تحقیقات کرنل خرجسنا مورتی کے حوالے سے اس کی اطلاع دی ہے کہ مشتبہ افراد کا حملہ آوروں سے ربط تھا۔ میٹرو ٹی وی نے اپنے نشریات میں ہتھکڑی پہنے ہوئے پولیس کی حراست میں منتقل کئے جاتے ہوئے ملزمین کو دکھایا ہے۔ پانچ افراد نے اسٹار بکس کیفے اور ٹریفک پولیس کے بوتھ پر دستی بموں، بندوقوں اور خودکش کمربندوں کے ساتھ حملہ کیا تھا، جس میں ایک کناڈا کا اور ایک انڈونیشیا کا شہری ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہو گئے تھے۔ بعد ازاں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے، تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ خودکش کمربند دھماکہ سے اڑانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے یا پولیس فائرنگ میں۔

TOPPOPULARRECENT