Monday , November 20 2017
Home / دنیا / جکارتہ میں رن وے پر طیارے ٹکرا گئے ‘ مسافرین محفوظ

جکارتہ میں رن وے پر طیارے ٹکرا گئے ‘ مسافرین محفوظ

جکارتہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ائرپورٹ پر رن وے پر دو مسافر طیارہ ٹکرا گئے جس سے انہیں معمولی نقصان ہوا تاہم مسافرین کو کوئی نقصان نہیں پہونچا ۔ کہا گیا ہے کہ باٹک ائر کا طیارہ 49 مسافرین اور عملہ کے 7 ارکان کے ساتھ اڑان بھرنے والا تھا کہ اس کا ٹرانس نوسا کے طیارہ سے رن وے پر ٹکراؤ ہوگیا ۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ اڑان کو منسوخ کردیا گیا اور تمام مسافرین و عملہ کے ارکان محفوظ ہیں اور انہیں دوسرے طیارہ سے روانہ کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT