Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / جکارتہ میں زلزلہ، عمارتوں کا تخلیہ

جکارتہ میں زلزلہ، عمارتوں کا تخلیہ

جکارتہ ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کا دارالخلافہ آج زلزلہ کے ایک زبردست جھٹکے سے دہل گیا جس کے بعد بعض فلک بوس عمارتوں سے فوری طور پر مکینوں کا تخلیہ کروایا گیا تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 6.0 کی گئی ہے جس کی گہرائی 43 کیلو میٹر بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ انڈونیشیاء جغرافیائی طور پر پیسیفک ’’رنگ آف فائر‘‘ پر واقع ہے جہاں زلزلے کے جھٹکے اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT