Monday , July 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال صدر ملت اسلامیہ کے آج انتخابات

جگتیال صدر ملت اسلامیہ کے آج انتخابات

تمام تیاریاں مکمل ، الیکشن کمشنر ظہیرالدین منظور کا بیان

جگتیال ۔ /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال صدر ملت اسلامیہ کے کل بعد نماز جمعہ /17 نومبر کو انتخابات شہر کی جملہ 23 مساجد میں ایک ساتھ بذریعہ ووٹ صدر ملت کا انتخاب ہوگا ۔ الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل 200 سے زائد الیکشن عملہ کی خدمات سے استفادہ جگتیال شہر میں ہر دو سال میں ایک مرتبہ صدر ملت اسلامیہ کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے جو دستور امارات ملت اسلامیہ جگتیال کے مطابق 1989 ء سے چلتا آرہا ہے ۔ اس بار صدر ملت اسلامیہ کے انتخابات میں پانچ امیدوار اپنی قسمت کو آزمارہے ہیں اور انتخابی تشہیر کو ایک دوسرے پر سبقت لے لیتے ہوئے عوام کو راغب کرنے کیلئے خصوصی ملاقاتیں اور سوشیل میڈیا کا زبردست استعمال کررہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے گروپ اپنے اپنے امیدوار کی تائید میں تشہیر کررہے وقت ہی بتائے گا کہ کون بنے گا جگتیال کا صدر ملت اسلامیہ پانچ امیدواروں میں دو امیدوار سابق میں تین چار مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور تین امیدوار اس عہدے کو حاصل کرنے کی دوڑ میں ہیں ۔ عوام کے رجحانات کچھ عجیب و غریب ہیں ۔ سابقہ امیدوار یہ کوئی نئے امیدوار کو اس صدر ملت اسلامیہ کیلئے منتخب کریں گے ۔ ووٹوں کی گنتی کمیونٹی ہال جگتیال میں انتخابات کے اختتام کے فوری بعد عمل میں آئے گی ۔ شام تک نتائج کااعلان کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT