Saturday , April 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں آر ٹی سی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جگتیال میں آر ٹی سی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جگتیال۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال آر ٹی سی ڈپو مزدور یونین کی جانب سے کام ڈیوٹی کے بوجھ میں اضافہ کے خلاف گذشتہ روز سے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے ان کی شرائط کو ماننے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہیں آر ٹی سی ڈپو کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آر ٹی سی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کی جانب سے 18 گھنٹے ڈیوٹی سے انہیں کافی مشکلات اور کام کا بوجھ پڑنے کا الزام لگارہے ہیں۔ آج ٹی آر ایس حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سجے کمار نے آر ٹی سی ڈپو پہنچ کر یونین قائدین سے بات چیت کی اور انہوں نے یونین کو تیقن دیا کہ وہ ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے رکن پارلیمان کے کویتا سے بات چیت کریں گے۔

چیگنٹہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا
سنگ بنیاد
مکہ راج پیٹ۔/15 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی حلقہ دوباک راما لنگا ریڈی نے مستقر چیگنٹہ منڈل اور قصبہ ڈیارم میں حکومت کی جانب سے منظورہ لاکھوں روپیوں کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایم ایل اے حلقہ دوباک رامالنگا ریڈی نے عوام سے خطاب کیا۔ عوام سے کہا ہے کہ ہر موضع میں بنیادی سہولت اور دیہات کو ترقیاتی زمرے میں لانا حکومت کا اہم مقصد ہے۔ مواضعات کی ہرگلی کوچہ میں سی سی سڑک کی تعمیر کے لئے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل کے بعد آج تک ساری ریاست میں ترقیاتی کام انجام دیئے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT