Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں آنکھوں کا مفت آپریشن اور عینکوں کی تقسیم

جگتیال میں آنکھوں کا مفت آپریشن اور عینکوں کی تقسیم

جگتیال۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روٹری کلب سرپرست اعلیٰ ماہر چشم ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے پوانی آئی ہاسپٹل میں روٹری کلب اور آپی آرگنائزیشن کی جانب سے 20 افراد کے مفت آپریشن کے بعد انہیں مفت ادویات اور عینک کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو بلالحاظ مذہب و ملت چشم امراض میں مبتلا افراد کو کارپوریٹ ہاسپٹل کے مماثل مفت نہ صرف آپریشن بلکہ انہیں ایمپورٹیڈ لینسیس فراہم کئے جارہے ہیں۔ آپریشن کروانے والوں سے خواہش کی کہ انہیں آپریشن مفت کیا گیا۔ کسی کو ایک روپیہ دینے کی ضرورت نہیں۔ روٹری کلب اور آپی آرگنائزیشن کی جانب سے مفت عینک اور ادویات بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT