Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں اردو اساتذہ کی جائیدادوں پر تقرری کا مطالبہ

جگتیال میں اردو اساتذہ کی جائیدادوں پر تقرری کا مطالبہ

جگتیال ۔ 19 ۔ جولائی ( ذریعہ فیاکس ) اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تلنگانہ کے صدر منصور عثمانی کے بموجب گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول جمیی گڈہ میں جماعت اول تا ہفتم میں تقریباً (90) طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جس کیلئے سرکاری کوئی ٹیچر موجود نہیں ہے اسی طرح گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول گاندھی نگر میں تقریباً 75 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جس کیلئے

جگتیال ۔ 19 ۔ جولائی ( ذریعہ فیاکس ) اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تلنگانہ کے صدر منصور عثمانی کے بموجب گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول جمیی گڈہ میں جماعت اول تا ہفتم میں تقریباً (90) طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جس کیلئے سرکاری کوئی ٹیچر موجود نہیں ہے اسی طرح گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول گاندھی نگر میں تقریباً 75 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جس کیلئے صرف ایک ٹیچر کام کررہے ہیں اور گورنمنٹ اسلام پورہ اسکول میں تقریباً (50) طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں وہاں پر بھی ایک ہی ٹیچر کام کررہے ہیں اور منڈل پریشد پولاس اسکول میں ایک ٹیچر ہی خدمات انجام دے رہے ہیں اور منڈل پریشد دھرور اسکول میں بھی ایک ہی ٹیچر کام کررہے ہیں ۔ ٹی آر نگر ہائی اسکول میں بھی اساتذہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے اس سال دسویں جماعت کا نتیجہ صفر رہا ہے ۔ اگر یہی حال رہا اور اردو میڈیم مدارس میں مخلوعہ جائیدادوں کو پُر نہ کیا گیا تو ان مدارس کے بند ہوجانے کے امکانات ہیں ۔ تلنگانہ کے نائب وزیراعلی جناب محمود علی سے گذارش ہیکہ اس جانب خصوصی توجہ فرماکر اردو میڈیم مدارس میں تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ اردو مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کا قیمتی سال ضائع نہ ہونے پائے اور اردو مدارس کی ساکھ متاثر نہ ہو اور اردو والوں میں پیدا ہوئی تشویش کو دور کریا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT