Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

جگتیال میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

جگتیال ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرواسکشھا ابھیان کریم نگر کے احکامات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ جگتیال میں چار روزہ اسکول کامپلکس میٹنگ کا انعقاد 19 ڈسمبر تا 23 ڈسمبر عمل میں آیا ۔ میٹنگ کا آغاز اسکول کامپلکس ہیڈماسٹر جناب وی سرینواس کے خطاب سے ہوا ۔ اس دوران انہوں نے 3RS ، CCE اختراعی پروگرام TLM کثیر اقامتی تدریس اور

جگتیال ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرواسکشھا ابھیان کریم نگر کے احکامات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ جگتیال میں چار روزہ اسکول کامپلکس میٹنگ کا انعقاد 19 ڈسمبر تا 23 ڈسمبر عمل میں آیا ۔ میٹنگ کا آغاز اسکول کامپلکس ہیڈماسٹر جناب وی سرینواس کے خطاب سے ہوا ۔ اس دوران انہوں نے 3RS ، CCE اختراعی پروگرام TLM کثیر اقامتی تدریس اور ترک مدرسہ اور مسلسل غیرحاضر طلباء پر توجہ دینے پر زور دیا یہ پروگرام دو یوم پرائمری اساتذہ کیلئے اردو ، انگریزی اور ریاضی مضامین پر عبدالمجیب ، محمد امجد حسین رسورس پرسنس نے تربیت دی ۔ دو یوم اپرپرائمری اسکول سطح کے اساتذہ کیلئے تمام مضامین پر تربیت دی گئی ۔ اس دوران بلوپرنٹ ، پرچہ سوالات کے کی تیاری ، یونٹ پلان تیار کیا گیا ۔ اس پروگرام میں سی آر پی محمد ندیم الدین ، ریاض الدین ماما ، مزرا عبداللہ بیگ ، سید عزیز الرحمن ، مقیم الدین و معلمات نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT