Friday , November 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں بزم اردو ادب کا ماہانہ مشاعرہ

جگتیال میں بزم اردو ادب کا ماہانہ مشاعرہ

جگتیال ۔5؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال میں محمد سیف الدین اعجاز کی اطلاع کے بموجب جگتیال میں بتاریخ 8؍اپریل بروزر اتوار بوقت شام 9بجے بمقام ڈاکٹر یوسف ساجد مرحوم محلہ عثمان پورہ جگتیال میں ایک ماہانہ ضلعی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس مشاعرہ کی صدارت خواجہ لیاقت علی محسن صدر بزم اُردو آدب جگتیال کریں گے۔ مہمان خصوصی محمد عمران ایڈوکیٹ جگتیال ،سید جعفر حسین مالک جعفر سامل کریں گے ۔مہمان شعرا اکرام اعسکر نرملی ،جلال اکبرنظام آباد ،لایق وارثی کریمنگر ، امجد سلیم کریم نگر ، اظہر کورٹلوی ، کے علاوہ مقامی شعراء اکرا م عظیم الدین راہی جگتیالی،مصباح الحق ادیب ،شعیب الحق طالب ،ٹپیکل جگتیالی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ محمد آصف الدین انچارج اُردو لائیبریری جگتیال نے اُردو ادب دوست احباب سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ اس مشاعرہ میں ڈاکٹر یوسف صاحب مرحوم کو خراج عقیدت پیش کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT