Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں بلدی انتخابات کی سرگرمیاں

جگتیال میں بلدی انتخابات کی سرگرمیاں

جگتیال /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ انتخابات کے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کے اختتام تک 37 امیدواران نے اپنے پرچہ نامزدگیاں واپس لے لئے ۔ بلدیہ جگتیال کے 38 وارڈس کیلئے جملہ 199 امیدوار ہیں جملہ 397 پرچہ نازمدگیاں داخل کئے تھے جس میں تین امیدواروں کے پرچہ نامزدگیاں ر گئی تھی ۔ 196 میں 37 امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی فارم واپس لے لئ

جگتیال /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ انتخابات کے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کے اختتام تک 37 امیدواران نے اپنے پرچہ نامزدگیاں واپس لے لئے ۔ بلدیہ جگتیال کے 38 وارڈس کیلئے جملہ 199 امیدوار ہیں جملہ 397 پرچہ نازمدگیاں داخل کئے تھے جس میں تین امیدواروں کے پرچہ نامزدگیاں ر گئی تھی ۔ 196 میں 37 امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی فارم واپس لے لئے 159 امیدوار مختلف سیاسی پارٹیوں کے 127 امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے 30 امیدوار میدان میں ہے ۔ کانگریس پارٹی سے 38 امیدوار اور ٹی آر ایس سے 33 امیدوار اور ٹی ڈی پی سے 31 امیدوار اور بی جے پی سے 14 اور ایم آئی ایم سے 5 اور CP سے جملہ 5 امیدوار اور CPI سے 2 امیدوار اور YCP سے ایک امیدوار اور آزاد 30 امیدوار میدان میں ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تلگودیشم پارٹی سے صرف ایک ہیمسلم امیدوار 37 وارڈس میدان میں ہے ۔ بی جے پی سے مفاہمت کرنیکی وجہ سے تلگودیشم پارٹی سے مقابلہ کرنے کیلئے مسلم امیدوار کوئی سامنے نہیں آئے ۔ جبکہ کانگریس پارٹی سے 7 مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔جبکہ وارڈ نمبر 33 سے سابقہ کونسلر خواجہ حسیب الدین نے کانگریس ٹکٹ نہ دینے پر وہ آزاد امیدوار کی حیثیت مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ 5 مسلم امیدوار آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی سے 5 مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT