Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / جگتیال میں حادثہ کے مہلوکین کی تعداد 60 ہوگئی

جگتیال میں حادثہ کے مہلوکین کی تعداد 60 ہوگئی

حیدرآباد۔/12ستمبر، ( این ایس ایس ) جگتیال کونڈا گٹو میں حادثہ میں مہلوکین کی تعداد آج 60 تک پہونچ گئی جب حیدرآباد اور کریم نگر کے دواخانوں میں زیر علاج دو مریض فوت ہوگئے۔ ان دونوں مقامات کے دواخانوں میں دیگر 41 زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کونڈا گٹو کے انجنیا سوامی مندر کے قریب تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس کھائی میں گرنے کے سبب 58 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا نے آج مقام حادثہ کا دورہ کیا اور مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 25000 روپئے کا عطیہ دیا۔ ٹی آر ایس کے ایم پی بی ونود اور کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ نے بھی مہلوکین کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔ٹی ایس آر ٹی سی نے حادثہ کی وجہ کا پتہ چلانے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT