Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں رمضان راشن فوڈ پیاک کی تقسیم

جگتیال میں رمضان راشن فوڈ پیاک کی تقسیم

جگتیال۔12 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آخرت میں سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا ‘ نماز ہر حالت میں فرض ہے ‘ نماز کی پابندی کرنا ہر ایک کیلئے ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ انجمن علماء و حفاظ جگتیال مولانا مصدق القاسمی نے دفتر انجمن علماء و حفاظ جگتیال میں انجمن علماء و حفاظ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تقسیم رمض

جگتیال۔12 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آخرت میں سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا ‘ نماز ہر حالت میں فرض ہے ‘ نماز کی پابندی کرنا ہر ایک کیلئے ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ انجمن علماء و حفاظ جگتیال مولانا مصدق القاسمی نے دفتر انجمن علماء و حفاظ جگتیال میں انجمن علماء و حفاظ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تقسیم رمضان راشن فوڈ پیاک برائے غرباء مستحقین کے موقع پر غریب بیواؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے غریب بیواؤں کو نماز کی تلقین کرتے ہوئے ماہ رمضان میں تلاوت قرآن کا اہتمام اور روزہ رکھنے کی تلقین کی ۔ رمضان عبادتوں کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے ۔ انجمن علماء حفاظ کی جانب سے جگتیال 30 غریب مستحق بیواؤں میں 25 کیلو چاول اور دیگر اشیاء تقریباً 1500روپئے کا پیاکیج بناکر تقسیم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر صدر انجمن علماء و حفاظ مفتی خلیل الدین ‘ نگران انجمن علماء حفاظ مولانا عمر علی قاسمی ‘ مولانا مصدق احمد ‘ حافظ شمش الدین تبریز ‘ محمد عرفان ۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی صدر ملت اسلامیہ محمد ریاض خان ‘ بلدیہ وائس چیرمین سراج الدین منصور کوآپشن ممبر محمد اظہر الدین اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر محمد ریاض خان ‘ سراج الدین منصور ‘ اظہر الدین نے انجمن علماء و حفاظ کی ستائش کی اور آئندہ اسی طرح کام کو جاری رکھنے اور اپنی جانب سے تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT