Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں ریاستی وزراء کا گھیراؤ

جگتیال میں ریاستی وزراء کا گھیراؤ

رولہ واگو پراجکٹ کی سنگ بنیاد تقریب میں نرسمھلہ پلی موضع کو نظرانداز کرنے کا الزام

جگتیال ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال بیرپور منڈل میں 62 کروڑ کی لاگت سے ری ڈیزائننگ کے تعمیری کاموں کی سنگ بنیاد تقریب افراتفری کی نذر ہوگئی۔ ریاستی وزیرآبپاشی، وزیرفینانس اور ارکان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت تلنگانہ کی جانب سے ضلع جگتیال میں واقع رولہ واگو پراجکٹ کو ری ڈیزائننگ کے ذریعہ ذخیرہ میں اضافہ کرتے ہوئے زرعی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے 62 کروڑ کی منظوری عمل میں لائی جس کا آج ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں سنگ بنیاد تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر، گورنمنٹ وہپ مسٹر کوپلہ ایشور اور ارکان پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا اور باکلہ سمن کے علاوہ رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی، کورٹلہ رکن اسمبلی ودیاساگر راؤ اور زیڈ پی چیرمین تولہ اوما اور ایم ایل سی نارا واسو لکشمن ضلع کلکٹر اے شرت نے شرکت کی۔ پروگرام کے مطابق ایک گھنٹہ تاخیر سے جگتیال پہنچے۔ ایس آر ایس پی گیسٹ ہاؤز پر ضلع کلکٹر نے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ بعدازاں بیرپور منڈل رولہ واگو پراجکٹ کے سنگ بنیاد تقریب کیلئے قافلے کی شکل میں روانہ ہوئے جہاں پر سنگ بنیاد کے فوری بعد بیرپور منڈل نرسمہا پلی موضع کے عوام سنگ بنیادی تختی پر نرسمہا پلی کا نام نظرانداز کرنے پر بطور ناراضگی احتجاج پر اتر آئے اور ریاستی وزراء کا گھیراؤ کیا۔ رولہ واگو پراجکٹ جو بیرپور منڈل اور سارنگاپور منڈل کے درمیان میں پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے جو بیرپور اور نرسمھلہ پلی سے جڑا ہوا ہے سنگ بنیاد تقریب میں نرسمھلہ پلی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کئے۔

TOPPOPULARRECENT