Friday , April 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں سیرتؐ کانفرنس

جگتیال میں سیرتؐ کانفرنس

جگتیال۔17جنوری ( ذریعہ فیاکس) جماعت اسلامی ہند شہر جگتیال کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرتؐ کانفرنس 19جنوری اتوار صبح 9بجے تا نماز مغرب جامع مسجد جگتیال پر منعقد کی گئی ہے ۔ جس کا مقصد سیرت رسولؐ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر محیط عنوانات پر ریاست آندھراپردیش کے ممتاز علماء و دانشور حضرات بصیرت افروز خطابات کے ذریعہ پیغام سیر

جگتیال۔17جنوری ( ذریعہ فیاکس) جماعت اسلامی ہند شہر جگتیال کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرتؐ کانفرنس 19جنوری اتوار صبح 9بجے تا نماز مغرب جامع مسجد جگتیال پر منعقد کی گئی ہے ۔ جس کا مقصد سیرت رسولؐ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر محیط عنوانات پر ریاست آندھراپردیش کے ممتاز علماء و دانشور حضرات بصیرت افروز خطابات کے ذریعہ پیغام سیرت کو عام کرنا ہے ۔ جناب محمد شعیب الحق طالب امیر مقامی جگتیال نے بتایا کہ اس کُلیومی سیرت کانفرنس میں مفتی تنظیم عالم قاسمی صاحب ‘ مولانا سرفراز احمد قاسمی صاحب ‘ جناب خواجہ عارف الدین صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند آندھراپردیش ‘ جناب حامد محمد خان صاحب صدر اسٹیٹ مسلم کونسل ‘جناب اقبال احمد انجنیئر صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل آندھراپردیش ‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد صاحب اسسٹنٹ پروفیسر ‘ جناب عبدالرقیب حامد لطیفی صاحب ناظم علاقہ و جناب محمد عبدالئی شعیب لطیفی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند کریم نگر خطاب کریں گے ۔جناب شیخ اسحاق علی صاحب کانفرنس آرگنائزر نے طالبات کیلئے علحدہ انتظام کیا ہے ۔ جناب شیخ اسحاق علی صاحب کانفرنس آرگنائزر نے شہر جگتیال کے تمام مرد و خواتین طالبات اور نوجوانوں سے پُرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم سیرتؐ کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر یں۔

TOPPOPULARRECENT